سینٹ جوزف کیتھولک چرچ سوڈی وال میں شادی شدہ جوڑوں کے لیے تقریب

گزشتہ دنوں سینٹ جوزف کیتھولک چرچ سوڈی وال میں couple of Christ کے عنوان سے شادی شدہ جوڑوں کے لیے  ایک پروگرام منعقد کیا گیا ۔اس تقریب میں 40 شادی شدہ جوڑوں نے شرکت کی۔ 
تقریب کے آغاز میں پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی  جس کی قیادت ریورنڈ فادر جوزف شہزاد (پیرش پریسٹ سینٹ اگنیشئس پیرش)نے کی جبکہ معاونت ریورنڈ فادر عدنان رشید نے کی۔وعظ کے دوران ریورنڈ فادر عدنان رشید نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی خاندان کامل نہیں اور پاک خاندان ہمارے خاندانوں کے لیے کامل نمونہ ہے۔ہمیں اسی کامل نمونے کے مطابق اپنے خاندانوں ککی تربیت کرنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپسی لڑائی جھگڑوں کو چھوڑ کر خاندانوں کو ہر دْکھ اور سکھ میں مل جْل کر رہنا چاہیے اور ایک دوسرے  کے لیے قربانی دینی چاہیے۔والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کی اچھی ایمانی آبیاری کریں۔فادر موصوف نے کہا کہ اپنے خاندانوں میں اتحاد کو فروغ دیں کیونکہ یہ موجودہ دور کا اہم چیلنج ہے۔اکٹھے دْعا کرنے اور کھاناکھانے سے ہم خاندانوں کو متحد رکھ سکتے ہیں۔
بعد ازاں مختلف جوڑوں نے اپنے خاندانوں کی ایمانی گواہی پیش کی۔اس تقریب میں رنگا رنگ کھیل حاضرین کی دلچسپی کا باعث رہے۔
آخر میں ریورنڈ فادر جوزف شہزاد نے تقریب کی کامیابی پر فادر عدنان رشید اور تمام مومنین کو مبارک باد پیش کی۔

Add new comment

13 + 3 =