Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
سینٹ جوزف کانونٹ اسکول کراچی کی 160 سالہ اختتامی تقریب کا انعقاد
مورخہ 27 اپریل 2023 کو سینٹ جوزف کانونٹ اسکول کراچی میں 160 سالہ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سینٹ جوزف کانونٹ 160 سال سے تعلیمی میدان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
پروگرام کے مہمان ِ خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ جناب سید مراد علی شاہ تھے جبکہ دیگر مہمانانِ گرامی میں فر مان غنی،سعید سردار علی شاہ، فادر ماریو، سر انتھونی ڈیسلوااور مس ریٹا چارلس شامل تھیں۔
مہمانِ خصوصی جناب سید مراد علی شاہ کو سندھی اجرک اور ٹوپی پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا گیا۔
بعد ازاں طالبات نے ٹیچرز کو ایک ڈرامے کے ذریعے خراجِ تحسین پیش کیا۔ مڈل سکیشن کی طالبات نے سندھی ثقافت کی مشہور شخصیات بے نظیر بھٹو، شاہ عبد الطیف بھٹائی، سچل سرمت، عابدہ پروین اور الن فقیرکی خدمات کو بیان کیا۔نیز سینٹ جوزف کانونٹ اسکول کراچی کے اْن اساتذہ کو جنہوں نے تعلیمی میدان میں اپنی خدمات کے تیس سے زائد سال مکمل کئے تھے انہیں سید مراد علی کے دستِ مبارک سے ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ سید مراد علی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینٹ جوزف کانونٹ اسکول کی خدمات کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
آخر میں اسکول انتھم کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
Add new comment