سینٹ جوزف پیرش لاہور کینٹ کے سینٹر دوگیج ٹاؤن میں مقدسہ مریم کی سالانہ تاج پوشی کی رسم والہانہ انداز میں ادا کی گئی

 مورخہ 7اکتوبر 2020  کو سینٹ جوزف پیرش لاہور کینٹ کے سینٹر دوگیج ٹاؤن میں ریورنڈ فادر قیصر فیروز، پیرش پریسٹ کی زیرِ نگرانی مقدسہ مریم کی سالانہ تاج پوشی کی رسم والہانہ انداز میں ادا کی گئی۔  ریورنڈ فادر خالد رحمت نے یوخرستی عبادت کی قیادت فرمائی جن کی معاونت ریورنڈ فادر قیصر فیروز اور ریورنڈ فادر ہینری پال نے کی۔ پاک روزری کی عبادت سے پہلے مقدسہ مریم کے مجسمہ کو جلوس کی صورت میں لایا گیا اور پہاڑی پر آویزاں کیا گیا۔ یہ رسمِ تاج پوشی سسٹر روبنی کی قیادت میں ادا کی گئی۔ 

Add new comment

1 + 0 =