سینٹ جوزف پیرش لاہورکینٹ میں پیرش ڈے او ر مقدس یوسف کی عید نہایت ایمانی جذبے سے منائی گئی۔

 گزشتہ دنوں سینٹ جوزف پیرش لاہورکینٹ میں پیرش ڈے او ر مقدس یوسف کی عید نہایت ایمانی جذبے سے منائی گئی۔سینٹ جوزف پیرش کے پیرش پریسٹ ریورنڈ فادر ہنری پال،سسٹرصاحبات، مومنین اور تمام گروپس نے فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء کا والہانہ استقبال کیا۔اس بابرکت موقع پر پاک ماس کی اقدس قربانی فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے خدا کی نذر گزرانی جبکہ اْن کی معاونت ریورنڈ فادر ہنری پال نے فرمائی۔دوران پاک ماس مقدس یوسف کے مجسمہ کو جلوس کی شکل میں بڑی تعظیم کے ساتھ گرجا گھر لایا گیا۔اپنے وعظ میں بشپ صاحب نے مقدس یوسف کی روحانیت اور زندگی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خاندانوں کا مربی ہے اور موجودہ دور میں ہر خاندان کو مقدس یوسف جیسی صفات اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں استحکام کا ساکرامنٹ لینے والوں کو مبارک باد دی نیز فادرصاحبان،پاسٹرل ٹیم اور مومنین کی خدمات کو سراہا۔پاک ماس کے بعد 136لوگوں نے فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء کے دستِ مبارک سے استحکام کا ساکرامنٹ حاصل کیا۔آخر میں تمام مومنین نے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے بشپ صاحب کو مالا،ہار اور تحائف پیش کئے۔

Add new comment

4 + 6 =