سینٹ جوزف پیرش، سرگودھا میں پاک روزری کے تاریخی پس منظر اور اِس کی روحانیت پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

مورخہ 23ستمبر 2021کو سینٹ جوزف کیتھولک پیرش، چک نمبر 36، جنوبی سرگودھا میں ریورنڈ فادر رضوان انتھنی کی زیر قیادت پاک روزری کے تاریخی پس منظر اور اِس کی روحانیت پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔  اِس پروگرام کے مقرر سنیٹ پیڑ کنیشئس پیرش، ایبٹ آباد کے پیرش پریسٹ اور ڈایوسیزن ڈائریکٹر برائے سماجی ابلاغیات ریورنڈ فادر ناصر ولیم تھے۔ اِس ایک روزہ سیمینار میں پاک روزری کی عبادت سے عقیدت رکھنے والے مومین کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔ 
سیمینار کے دوران ریورنڈ فادر ناصر ولیم نے روزری کے تاریخی پس منظر کو مدلل اور ٹھوس دلائل کے ساتھ بیان کیا اور اِس کی روحانیت کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ہم روزری کی عبادت کو تین طریقوں سے ادا کرکے اِس کے فضائل حاصل کر سکتے ہیں، پہلا انفرادی طور پر، دوسرا اجتماعی طور پر اور تیسرا خاندانی طور پر۔ 
پروگرام کے اختتام پر ریورنڈ فادر رضوان انتھنی نے فادر موصوف کا اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور  تمام مومنین کو روزری کی عبادت کے ذریعے اپنے ایمان میں مضبوط رہنے کی تلقین کی۔ 

Add new comment

11 + 8 =