سینٹ جان پیرش حیدرآبادمیں سیزن آف کریشن کے حوالے سے دْعائیہ تقریب کا انعقاد

مورخہ10 اکتوبر2020کو  سینٹ جان پیرش حیدرآباد میں عزت مآ ب بشپ شکر سیمسن دین نے  فادر ولیم،فادر برنی اور فادر زکائی کے ساتھ ملکر پاک ماس کی قربانی گزرانی۔جس میں خاص طور پر سیشن آف کریشن کے حوالے سے دْعا کی گئی۔بشپ جی نے اپنے وعظ میں کہا کہ کائنات ہمارا گھر ہے۔اس کی دیکھ بھال کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔کیونکہ ہم کائنات سے انصاف نہیں کرتے بلکہ بڑی بے دردی سے اسکوخراب کر رہے ہیں۔جس کی وجہ سے سارے ماحول میں منفی اثرات ہمارے سامنے آ رہے ہیں۔ آخری حصہ میں فادر ولیم نے کہا کہ دھرتی ماں کو پیار کرنا اور اِس کی عزت کرنا ہم  پر لازم ہے۔عبادت کے بعد بشپ جی نے مومنین کے ساتھ ملکرزیتون کا پودا لگایا۔ 

Add new comment

1 + 1 =