سینٹ جان پال دوئم پیرش ڈجکوٹ میں سینٹ کیملیس سوشل سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

سینٹ جان پال دوئم پیرش ڈجکوٹ میں سینٹ کیملیس سوشل سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

گزشتہ دنوں سینٹ جان پال دوئم پیرش ڈجکوٹ میں تقدس مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے سینٹ کیملیس سوشل سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھا۔سینٹ کمیلیس سوشل سینٹر کا مقصد ڈجکوٹ کی کلیسیاء کی فلاح و بہبود اور نوجوانوں کو فنی و تعلیمی تربیت دینا ہے۔ 
 اس پْرمسرت موقع پر  پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گذارنی گئی،جس کی قیادت تقدس مآب بشپ اندریاس رحمت نے کی جبکہ ریورنڈ فادر مشتاق انجم ایم آئی نے معاونت فرمائی۔ 
 عبادت کے اختتام پر تقدس مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے سینٹر کی بنیاد رکھی،پاک پانی سے برکت دی اورخصوصی دعا کی۔
کیملیس جماعت  کے مربی مقدس کیملیس کا مشن ”بیماروں کی خدمت“ تھا۔اس سوشل سنٹر میں کلینک کی سہولیات میسر کرکے مقدس کیملیس کے مشن پورا کرنے کی بہترین کاوش کی گئی ہے۔علاوہ ازیں اس سینٹر میں نوجوانوں کو کمپوٹر، انگریزی زبان اور دیگر کورسز بھی کروائے جائیں گے۔

Add new comment

9 + 2 =