سینٹ جان پال دوئم پیرش فیصل آباد میں کارڈینل جوزف کوٹس اوربشپ اندریاس رحمت کاپاسبانی دورہ

سینٹ جان پال دوئم پیرش فیصل آباد کارڈینل جوزف کوٹس اوربشپ اندریاس رحمت کاپاسبانی دورہ

گزشتہ دنوں سینٹ جان پال دوئم پیرش ڈجکوٹ میں فضلیت مآب کارڈینل جوزف کوٹس اورتقدس مآب ڈاکٹر بشپ اندریاس رحمت نے پاسبانی دورہ کیا۔ تمام کلیسیاء نے بڑے جوش و خروش سے کارڈینل اوربشپ جی استقبال کیا۔ اس پْر مسرت موقع پر اقدس قربانی گذرانی گئی جس کی قیادت فضلیت مآب کارڈینل جوزف کوٹس اور بشپ اندریاس رحمت  نے کی جبکہ معاونت ریورنڈ فادر مشتاق انجم (ایم آئی)، فادر یونس بشیر، فادر عابد تنویر اور فادر ظفر اقبال نے کی۔
 پاک ماس کے بعد کارڈینل جوزف کوٹس نے مقدسہ مریم کی پہاڑی کی بنیاد رکھی اور اسے آور لیڈی آف دا سک کے نام سے منسو ب کیا گیا جو کہ کمیلین مشن کااہم ستون ہے۔ پروگرام کے اختتام پر کارڈینل جوزف کوٹس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سینٹ جان پال دوئم پیرش کی کلیسیاء کے پیار، رفاقت، شراکت اور قبولیت کا بہت شکریہ گزار ہوں۔ انہوں نے نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیرش مزید آگے بڑے اور ترقی کرئے تاکہ خدا باپ کا یہ مشن جاری رہے۔آخر میں کارڈینل کوٹس نے خصوصی برکت دی۔

Add new comment

19 + 0 =