Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
سینٹ بونا وینچر سیمنری حیدر آباد میں برادرز صاحبان کیلئے ریکلیکشن کا انعقاد
Friday, February 24, 2023
سینٹ بونا وینچر سیمنری حیدرآبادمیں برادرز صاحبان کے لئے ریکلیکشن کا انعقاد کیا گیا۔ ریورنڈ فادر سُنیل اشرف، حیدرآباد سے تشریف لائے اور ریکلیکشن میں معاونت کی۔ ریورنڈ فادر طارق طالب۔ریکٹرنے ریورنڈ فادرسنیل اشرف کو خوش آمدید کیا۔
ریورنڈفادر سنیل اشرف نے بتایا کہ ریکلیکشن کامطلب دھیان و گیان، خدا سے گفتگو، خاموشی میں خدا کی آواز کو سننا اور اپنے آپ کو تبدیل کرناہے۔ فادر موصوف نے روزہ کی اہمیت، افادیت اور الہیات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ ایام تبدیلی، معافی، توبہ، دعا اور تجدید کے ہیں۔ اس کے بعد تمام برادر صاحبان نے اعتراف کیا۔
Add new comment