سینٹ اگنیشئس پیر ش لاہور میں کیٹی کیزم ٹیچرز کے لئے ایک روزہ تربیتی سیمینار

مورخہ 22 اپریل 2023 کو سینٹ اگنیشئس پیر ش لاہور میں کیٹی کیزم ٹیچرز کے لئے ایک روزہ تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینا ر کا مقصد کیٹی کیزم کے اْساتذہ کی تربیت کرنا تھا تاکہ وہ موجودہ دور کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے بہتر طور سے بچوں کو مذہبی تعلیم سیکھا ئیں۔اس سیمینار میں ریورنڈ فادر جوزف شہزاد نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور مذہبی تعلیم کا تعارف پیش کرتے ہوئے مسیحی تعلیم کی افادیت اور اہمیت پر زور دیا۔ پہلے سیشن میں ریورنڈ فادر عدنان رشیدنے مسیحی تعلیم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ہمیں مذہبی تعلیم کے اْساتذہ ہوتے ہوئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنے پیغام کو دوسروں میں منتقل کرنا ہے۔ اس کے بعد دارالکلام کے ڈائریکٹر عامر یوسف نے مسیحی تعلیم کی ابتداء اور اس کے مسیحی تعلیم کی زورمرہ کمیونیکیشن میں اہمیت پر زور دیا۔ بعد ازاں مس مریم ندیم نے مختلف ایکشن اور ورکشاپ کے ذریعے سے مختلف انداز سے مسیحی تعلیم دینے کے بارے میں سکھایا۔ اس پروگرام میں سارے پیر ش سے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

Add new comment

16 + 4 =