سینٹ انتھنی چرچ گلوریا کالونی شیخوپورہ میں مُقدسہ ریٹا کی عید نہایت عقیدت سے منائی گئی

             مورخہ 22 مئی 2022 کو سینٹ انتھنی چرچ گلوریا کالونی شیخوپورہ میں مُقدسہ ریٹا کی عید بڑی عقیدت سے منائی گئی۔ اِس عید کی تیاری اور اِنتطامات شفقت عمانوئیل نے ریورنڈ فادر توصیف یوسف پیرش پریسٹ کی قیادت میں کئے۔  پاکستان میں پہلی بار مُقدسہ ریٹا کے نووینہ کا ترجمہ شفقت عمانوئیل نے 2020 میں کیا۔ ریورنڈ فادر توصیف یوسف نے ریورنڈ فادر عمانوئیل عاصی کی جانب سے  مُقدسہ ریٹا کی عید کے موقع پر شیخوپورہ کی کلیسیاء کیلئے دیا گیا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا۔  جس میں فادر عمانوئیل عاصی نے شیخوپورہ کی کلیسیاء کو مُبا رکباددی اور کہا کہ وہ مُقدسوں کی شراکت پر بہت گہرا یقین رکھتے ہیں اور ہم سب کوبھی مُقدسوں کی شراکت پر یقین رکھتے ہوئے سب مُقدسین کی عقیدت کرنی چاہئے۔ فادر توصیف یوسف نے مُقدسہ ریٹا کے حالات ِ زندگی بیان کئے اور بتایا کس طرح ہم  مُقدسہ ریٹا کی زندگی سے سبق حاصل کر کے اپنی زندگیاں خداوند کیلئے وقف کر سکتے ہیں۔نیزفادر جی نے شفقت عمانوئیل کو بھی مُبارکبا دی اور مُقدسہ ریٹا کے نووینے کا ترجمہ کرنے پرسراہا۔ نیز فادر موصوف نے مُقدسہ ریٹا کے نووینے کے وسیلے سے جن لوگوں کے ناممکن کا م ممکن ہوئے اُن کی گواہیاں بھی مومنین کے ساتھ شیئر کیں۔ آخر میں مقدسہ ریٹا کی عید کا کیک بھی کاٹا گیا۔ 
 

Add new comment

3 + 11 =