سینٹ انتھنی چرچ گلوریا کالونی شیخوپورہ میں بُت پرستی کے موضوع پر ایک روزہ آگاہی سیمینار

مورخہ 04 مئی 2022 کو  سینٹ انتھنی چرچ گلوریا کالونی شیخوپورہ میں ریورنڈ فادر توصیف یوسف پیرش پریسٹ    کی قیادت میں بُت پرستی کے موضوع پر ایک روزہ آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔  اِس سیمینار کا بنیادی مقصد مومنین میں بُت پرستی کے متعلق غلط نظریات اور عقائد سے آگاہی نیزکیتھولک قوانین کے مطابق بُت پرستی اور حقیقی تعظیم میں فرق کو واضح کر کے مومنین میں روحانی بیداری لانا تھا۔ اِس سیمینار کے مقرر ریور نڈ فادر توصیف یوسف تھے جنہوں نے بُت پرستی کے اصل معنی، تشریح اور بُت پرستی کے متعلق غلط نظریات کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ بُت پرستی کا آغاز کب اور کیسے ہوا۔فادر موصوف نے مختلف تصاویر اور وڈیوز کے ذریعے مومنین کو سیکھایا کہ بُت اور مجسمے میں اصل فرق کیا ہے۔نیز فادر جی نے بائبل مُقدس سے اور مختلف تاریخی پہلوؤں کا حوالہ دے کر بتایا کہ مسیحی تصاویر اور مجسموں کی حقیقی تعظیم کیوں کی جاتی ہے مزید بتایا کہ جھکنا صرف سجدہ نہیں ہوتا۔ مومنین کی کثیر تعداد نے اِس پروگرام میں شمولیت کی اور موضوع کے متعلق حاصل کی گئی معلومات کے لئے مقرر کی کاوشوں کو سراہا۔

ِ
 

Add new comment

1 + 0 =