سِنڈی کلیسیا ایسی کلیسیا ہے جسے مسیح نے انجیل کی بشارت دینے کا مشن سونپا ہے۔ کارڈینل ہولریچ

 مورخہ 26فروری 2023کو ایشیائی براعظمی سِنڈی اسمبلی کے تیسرے اور آخری دن جین کلاڈ کارڈینل ہولریچ ایس جے آرچ بشپ آف لکسمبرگ اور سنڈ آف بشپس کی سولہویں اوڈنری جنرل اسمبلی کے ریلیٹر جنرل نے  وفود سے خطاب کرتے ہوئے تین نکات کی نشاندہی کی۔
کارڈینل ہولریچ نے سب سے پہلے موسیقی کے آلات کی مثال استعمال کرتے ہوئے وضاحت کی کہ کس طرح ہروفد ایک آلہ ہے اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اسے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔اور اسے بار بار، نظم و ضبط کے ساتھ، اور دوسروں کے ساتھ مل کر دوہرانا پڑتا ہے، ایسا نہ ہو کہ یہ جھگڑے میں بدل جائے۔
کارڈینل ہولریچ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سنڈ کے لیے عاجزی کی ضرورت ہوتی ہے اور صرف عاجزی میں ہی ہم کام کر سکتے ہیں اور اس سفر پر ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔آخر میں کارڈینل ہولریچ نے اس بات پر زور دیا کہ ایک سنڈی کلیسیا ایک ایسی کلیسیاہے جسے مسیح نے خوشخبری کا اعلان کرنے اور خدا کے تمام لوگوں کی بے لوث خدمت کرنے کا مشن دیا ہے۔
فادر کلیرنس دیوداس(ڈیسرنمنٹ اور ڈرافٹنگ ٹیم کے رکن) نے اس کے بعد حتمی دستاویز کے ترمیم شدہ مسودے،فریم ورک کی چند جھلکیاں پیش کیں جس میں وفود کی طرف سے تجویز کردہ ترمیم کو بھی شامل کیا گیا۔وفود کو گروپوں کے اندر رْوحانی گفتگو کی تیاری کے لیے خاموشی سے وھیان وگیان کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔دوپہر کے اجلاس میں وفودنے دو سوالات پر غور کیا۔ایشیا میں کلیسیا کی ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے کن کلیسیائی ڈھانچے کو تبدیل کرنے یا تخلیق کرنے کی ضرورت ہے؟
اوروفود اکتوبر 2023 کے سیشن اور سنڈ اکتوبر 2024 کے سیشن کے درمیان کیا دیکھنا چاہتے ہیں۔
اس کے بعدوفودنے حتمی دستاویز کے آخری فریم ورک پر اپنے حتمی خیالات کا اظہار کیا جس کے بعد کچھ دیر خاموشی سے دْعا کی گئی۔
 ماریو کارڈینل گریچ (سیکرٹری جنرل برائے بشپس کانفرنس) نے اپنے ا ختتامی بیانات میں تین روزہ ایشیائی براعظمی سنڈ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ اس سنڈمیں ان کا سفر نتیجہ خیز ہوگا اورعالمگیر کلیسیا ان کی شراکت کو فراموش نہیں کرے گی۔
آرچ بشپ کیکوچی (سیکرٹری جنرل برائے ایف اے بی سی) نے کلماتِ تشکر ادا کرتے ہوئے اْن  تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایشیائی کانفرنس کو کامیاب بنایا۔

Add new comment

3 + 6 =