سنگاپور کے کارڈینل ولیم کی مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد اور امن کے لیے مل کر کام کرنے کی دعوت

مورخہ 25اپریل 2023کوسنگاپور کے کارڈینل ولیم نے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا عید الفطر کاتہوار آپ سب پر خدا کی ڈھیروں رحمتیں نازل کرے۔
دوستی اور یکجہتی کے اپنے پیغام میں، کارڈینل گوہ نے بتایا خدا امن کا سرچشمہ ہے۔ امن کا خدا کبھی جنگ نہیں لاتا، کبھی نفرت کو ہوا نہیں دیتا، اور کبھی تشدد کی حمایت نہیں کرتا۔ امن کا محض اعلان نہیں کیا جا سکتا بلکہ اسے ”دْعا اور بھائی چارے“کے ذریعے جڑ پکڑنے میں مدد کی جانی چاہئیے۔
کارڈینل نے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو ایک ساتھ امن کو فروغ دینے کی دعوت بھی دی ہے۔
انہوں نے کہا آئیے ہم انسانیت کے بھائیوں اور بہنوں کے طور پر امن کی جڑیں مضبوط کرنے کے لئے  مل کر کام کرتے رہیں۔کارڈینل نے اپنے پیغام کا اختتام کرتے ہوئے کہا، خدا کرے ہم ایسے چراغ بنیں جو نہ صرف تہواروں کے دوران بلکہ سارا سال روشن رہیں۔

Add new comment

8 + 7 =