Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
سنڈی براعظمی اجلاس میں کتاب بعنوان ”Journeying with Jesus in Asia“کی تقریبِ رونمائی
مورخہ 24 فروری 2023 کوایک کتاب بعنوانJourneying with Jesus in Asia کی رونمائی فیڈریشن آف ایشین بشپس کانفرنس کے صدر کارڈینل چارلس مونگ بو اورویٹیکن کے سیکرٹری جنرل کارڈینل ماریو گرنے اپنے دستِ مبارک سے کی۔
FABC آفس آف سوشل کمیونیکیشن کے ایگزیکٹو سکریٹری، فادر جارج پلاٹوٹم کی یہ کتاب 150 صفحات پر مشتمل ہے۔اس کتاب میں شامل نثر، آیات اور آرٹ سنڈی تصاویر نیز دھیان وگیان کو بیان کرتی ہیں۔ انہوں نے اس کتاب کو ایشیا بھر کے بہت سے لوگوں کی کاوشوں کا پھل قرار دیا،جنہوں نے گواہی، دھیان وگیان، آرٹ ورک اور کہانیوں میں تعاون کیا۔ یہ کتاب مختلف ایشیائی حقیقتوں اور کلیسیاکے لیے چیلنجز کی عکاسی کرتی ہے۔ کارڈینل بو نے اس کتاب کو ایشیا ئی کلیسیا کی عکاسی کے لیے ایک پاسبانی رہنما قرار دیا۔سنڈی ایشیائی براعظم کے اس جاری 3 روزہ اجلاس میں 100 سے زائدکلیسیا کے رہنما جن میں کارڈینلز، بشپ صاحبان، کاہن صاحبان، مذہبی راہنمااور ایشیا کی مختلف ممالک کے عام رہنما شامل ہیں۔ اسی طرح کے اجلاس ساتوں براعظموں میں منعقد کیے جا رہے ہیں اور ان اجلاسوں میں دھیان وگیان کا نچوڑ اکتوبر میں روم میں منعقد ہونے والے سنڈ ی اجلاس میں ورکنگ دستاویز کی بنیاد بنائے گا۔بنکاک براعظمی اجلاس دراصل اس براعظمی دستاویز پر مبنی ہے۔جسے گزشتہ سال اکتوبر میں سنڈسیکرٹریٹ نے جاری کیا تھا۔
ایشیائی اجلا س کو گروپ شیئرنگ، سننے اور سمجھ بوجھ کے ساتھ نشان زد کیا گیا ہے جس میں دْعا کے بہت سے لمحات اور روح القدس کو توجہ سے سننا ہے۔
یاد رہے فادر جارج پلاٹوٹم ایگزیکٹیو سکریٹری، ایف اے بی سی آفس آف سوشل کمیونیکیشن اور ڈیکاسٹری فار کمیونیکیشن کے مشیر ہیں۔ ریورنڈفادر جارج پلاٹوٹم ایک سلئشن کاہن ہیں جنہوں نے تھیالوجی، سوشیالوجی، جرنلزم، ماس کمیونیکیشنزمیں ماسٹر ڈگری اور کمیونیکیشن میں پی ایچ ڈی کی ہے۔
Add new comment