سسٹر سینتھیا (ایف ایم ایم)خْداوند میں ابدی نیند سو گئیں۔

گزشتہ دنوں سسٹر سینتھیا (ایف ایم ایم) زمینی سفر پورا کرکے اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔سسٹر جی کے جنازہ کی آخری رسومات سینٹ رفائیل ہسپتال فیصل آباد کے چیپل میں پاک ماس کے ساتھ ادا کرنے کے بعد گورا قبرستان فیصل آباد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ پاک ماس کی اقدس قربانی ریورنڈ فادر عابد تنویر وکر جنرل فیصل آباد نے خدا کی نذر گزرانی۔سسٹر سینتھیا کی نماز جنازہ میں ریورنڈ فادر بونی مینڈس، دختران پولوس سسٹرز، دومینیکن سسٹرز، ایف ایم ایم سسٹرز،مناد صاحبان اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔دْعا ہے کہ خدا سسٹر سینتھیا کی روح کو ابدی آرام عطا فرمائے۔ آمین

Add new comment

2 + 8 =