ریڈیو ویریتا س ایشیا نے بہترین کیتھولک آرگنائزیشن ویب سائٹ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

مورخہ 18فروری 2023کو ایک آن لائن تقریب میں آریوپاگس کمیونیکیشنز اور یوتھ پینوئے اورکیتھولک بشپس کانفرنس آف فلپائن (CBCP) کے میڈیا آفس سے وابستہ اداروں کی جانب سے  CSMA) (2022 ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔جس میں ریڈیو ویریتاس ایشیا کی انگریزی ویب سائٹ کو”بہترین کیتھولک آرگنائزیشن ویب سائٹ“کا ایوارڈ دیا گیا۔

ریڈیو ویریتاس ایشیا، ایشیا میں کیتھولک چرچ کا ایک میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ 1969 میں ایشیائی ممالک کو ان کی متعلقہ مقامی زبانوں میں خدمت کرنے کے لیے ایک براعظمی کیتھولک ریڈیو اسٹیشن کے طور پر شروع کیا گیا، RVA نے ”The Voice of Asian Christianity“کا ٹیگ حاصل کیا۔ 2018 میں شارٹ ویو ریڈیو سے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر منتقل کیا گیا۔ RVA انگریزی اور 21  مختلف ایشیائی زبانوں میں ویب سائٹس اور تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے خوشخبری کا اعلان کرتا ہے۔ 

Add new comment

4 + 4 =