ریڈیو ویریتاس ایشیاء کا فیس بْک پر ایک ملین فالورز کا سنگ میل عبور

یہ خبر نہایت خوشی سے بیان کی جاتی ہے کہ مورخہ 14جون2022کو ریڈیو ویریتاس ایشیاء نے فیس بْک پر ایک ملین فالورز کا سنگ میل عبورکر لیا۔یہ ادرہ 1969میں ایک کیتھولک شارٹ ویو ریڈیو کے طور پر قائم ہوا۔ اسے چار سال قبل آن لائن، ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کیاگیا۔ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فولورز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اس پْرمسرت موقع پرشکرگزاری کی اقدس قربانی خْدا کی نذر گزرانی گئی۔جس کی صدارت فیڈریشن آف ایشین بشپس کانفرنسز (FABC) کے صدر کارڈنل چارلس مونگ نے فرمائی۔
 ریورنڈ فادر وکٹر RVAکے جنرل مینیجر نے کہا۔
 RVAنے اپنے کیتھولک ریڈیو کے ذریعے مسیح اور اس کے پیغام کو مقامی زبانوں میں ایشیائی ممالک کی خدمت کے لیے شیئر کرنا جاری رکھا ہے۔یہ ایک بہت اہم ریکارڈ ہے۔ہم نے سامعین کے ساتھ باقاعدگی سے رابطے میں کر، ڈیجیٹل کمیونٹی کی تعمیر، اور دیگر مؤثر طریقوں سے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
 ریورنڈفادر جارج پلاٹوٹمFABC-OSC کے ایگزیکٹو سیکرٹری  نے کہا:
یہ اعزاز حاصل کرنے میں FABC -(OSC)، RVA کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عطیہ دہندگان نے ایک ناگزیر کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سنگ میل RVA خاندان کو چرچ اور ایشیا کے تمام لوگوں کے لیے اپنے مشن کو جاری رکھنے کے لیے تحریک اور حوصلہ افزائی کرنے کا ایک لمحہ ہے۔
ریورنڈفادر برنارڈ، RVA پروگرام ڈائریکٹر نے کہا:
ہمارے فولورز ہمارا اثاثہ ہیں۔ جوایشیا اور دنیا کے دیگر حصوں میں ہماری سوشل میڈیا پوسٹس اور پروگراموں کو دیکھتے،سنتے،پسند کرتے اور شیئر کرتے ہیں۔ فالورز کی یہ بڑی تعداد آر وی اے کے معیار اوراس کی ساکھ میں اضافہ کرتی ہے جسے ہم  ہمیشہ برقرار رکھنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔
محترمہ آرلین ڈونربر  RVAاسسٹنٹ پروگرام ڈائریکٹر اورHead of the audience Research  کے مطابق:
یہ سنگ میل مختلف ایشیائی ممالک میں تمام زبانوں کی خدمات،تمام عملے کے تعاون اور محنت کا ثمر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 لاکھ سنگ میل RVA کے لیے ایک چیلنج ہے کہ وہ مزید متعلقہ، بامعنی اور دل چسپ مواد کی پیشکش جاری رکھے۔
اس موقع پر  RVAاْردو سروس کے چئیر مین فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے نیک تمناؤں کا اظہا رکرتے ہوئے کہا:
یقینا یہ اعزازRVAکے شاندار مستقبل کی طر ف پہلا قدم ہے۔مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے نئے چیلنجیز کا سامنا کرنے میں  RVAاْردو سروس کا ساتھ ہمیشہ اپنے RVAخاندان کے ساتھ ر ہے گا۔
ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا:
یہ نہایت خوشی اور فخر کا لمحہ ہے کہ RVAنے ایک ملین فولورز کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔یقینا یہ کامیابی محنت کا صلہ ہے۔نیز کہا خدا کرے ہم سب یونہی اپنی خدمت وفاداری سے انجام دیتے رہیں۔
یاد رہے یہ ایک بہت اہم ریکارڈ ہے اور پورے RVA کے لیے ایک عظیم سنگ میل ہے۔
 

Add new comment

14 + 2 =