Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
ریورنڈ فادر رحمت راجہ عظیم لکھاری اور مترجم خداوند میں سو گئے۔
ریورنڈ فادر رحمت راجا اپنی روح افروز اور ایمانی تحریروں اور کاہنانہ خدمت کے ذریعے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
یہ خبر بڑے افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ دومینکن جمائت سے تعلق رکھنے والے ریورنڈ فادر حمت راجہ اس جہانِ فانی سے کوچ کر کے اپنے خالقِ حقیقی کی جانب لوٹ گئے۔ وہ ایک عظیم کاہن اور مقدس دومنیک کے سچے پیروکار تھے۔ ان کی پیدائش28 اکتوبر 1950 میں ہوئی۔8 دسمبر 1970 میں آپ نے دومنیکن جماعت میں شمولیت اختیار کی اور 20اپریل 1976 کو کاہنانہ خدمت کا ساکرامنٹ حاصل کیا۔آپ ایک عظیم پاسبان،پْر اثر معلم اور ماہر لکھاری تھے۔تقدس مآب بشپ بینی ٹراوس اور فیصل آباد کے تقدس مآب بشپ اندریاس رحمت نے بہاولپور میں آپ کے جنازے کی رسومات ادا کیں اوریوخرستی اقدس قربانی میں قیادت فرمائی۔ اِس موقع پر دومنیکن برادری کے سردارِ اعلیٰ ریورنڈ فادر یونس شہزاد، کثیر تعداد کاہنانہ برادری، سسٹرز صاحبات اور مومنین نے شرکت فرمائی۔
Add new comment