Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
ریورنڈ فادر جوزف سلیم کی بطور ویٹی کن ڈپلومیٹ پہلی تقرری
مورخہ 4 جولائی 2023کو ریورنڈ فادر جوزف سیلم نے ایل سلواڈرو میں کارڈینل پیٹرو پیرولن (سیکرٹری آف اسٹیٹ آف دی ویٹیکین)کے ہاتھوں بطور اپوسٹولک ننسیچر سیکرٹری اپنی پہلی تقرری حاصل کی۔ریورنڈفادر جوزف سیلم کاتعلق آرچ ڈایوسیس آف کراچی سے ہے۔ فادر موصوف19 جون 1987کو کراچی میں پیدا ہوئے۔2005 میں سینٹ پائس دہم مائنر سیمنری کراچی میں اپنی کاہنانہ تعلیم کا آغاز کیا۔ انہوں نے فلسفہ کی تعلیم سینٹ فرانسس زیوئیر سیمنری لاہور سے مکمل کی۔ جس کے بعد تھیالوجی کی تعلیم مکمل کرنے کے روم بھیجا گیا۔ انہوں نے پونٹیفیکل اربانیانا یونیورسٹی سے علم ِ الہیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی بعد ازاں اسی یونیورسٹی سے کینن لاء میں لائسنس کی ڈگری حاصل کی۔
فادر جوزف 8 دسمبر 2017 کو کاہن کے عہدے پر فائز ہوئے۔اس کے بعد وہ آرچ ڈایوسیس آف کراچی میں بہت سے عہد وں پر فائزرہے۔ اگست 2020 میں پونٹیفکل ایکلیسٹک کی درخواست پر انہیں ڈپومیٹ کی تعلیم کے لئے واپس روم بلایا گیا۔ جہاں انہوں نے جون 2021 میں کینن لاء میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔
مزید برآں، فادرجوزف کو Apostolic Nunciature میں ایک انٹرن کے طور پر عملی تجربہ کرنے کا اعزاز حاصل تھا، جس سے سفارتی تعلقات کی پیچیدگیوں کے بارے میں ان کی سمجھ میں مزید اضافہ ہوا۔ اب وہ اپوسٹولک ننسیچر کے سیکرٹری کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔دْعا ہے کہ خدا وند اْنہیں حکمت کی روح عطا کرے اور فضل بحشے تاکہ وہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا سکیں۔
Add new comment