ریورنڈفادر تھا مس بھٹی (او۔پی)خداوند میں سو گئے

مورخہ07 جنوری 2021کو ریورنڈفادر تھا مس بھٹی (او۔پی)خداوند میں سو گئے۔ان کی آخری رسومات ہولی روزری کاتھولک چرچ وارث پورہ فیصل آباد میں ادا کی گئیں۔  تقدس مآب بشپ اندریاس رحمت(بشپ آف فیصل آباد)، ریورنڈ فادر یونس شہزاد (او۔پی)پرائیر وائس پرونشل ابنِ مریم وائس پراونس پاکستان، فادر پاسکل پولوس، فادر جیمس چن اور ڈایوسیس کے دیگر فادر صاحبان، سسٹر صاحبات اور کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ اقدس قربانی کے بعد دورو نزدیک سے آئے ہوئے مومنین نے فادر تھامس کو شانداد خراجِ تحین پیش کیا اور کاہن برادری، سسٹر صاحبات اور عامتہ المومنین کی قیادت میں جلوس کی صورت میں قبرستان تک لے جایا گیا۔ بشپ جی نے اپنے وعظ میں بتایا کہ فادر تھامس بھٹی خوش مزاج اور بہترین پاسبان تھے۔فادر تھامس بھٹی دومنیکن جماعت کے عظیم سپوت تھے۔ جنہوں نے 40 سال بطور کاہن خدمات سر انجام دیں۔ فادر یونس نے فادر تھامس کی تمام تر پاسبانی، رسالتی، تعلیمی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔ 

Add new comment

3 + 8 =