راولپنڈی اسلام آبادڈایوسیس میں پانچ روزہ دوسری سالانہ یوتھ کانگریس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

 مورخہ 29 ستمبر 2021 کو روالپنڈی اسلام آبادڈایوسیس میں پانچ روزہ دوسری سالانہ یوتھ کانگریس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے ربن کاٹا، شمع روشن کی اور دوسری سالانہ یوتھ کانگریس کے افتتاح کا باضابطہ اعلان کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے مشن میں وفادار رہیں اور اپنی زندگی میں کامیاب رہیں۔
کانگریس کا اہتمام سینٹ میری اکیڈمی لالہ زار راولپنڈی میں کیا گیا ہے جہاں مختلف پیرشیز کے تقریبا  250 نوجوانوں نے اس یوتھ کانگریس کے پہلے دن شرکت کی۔ 
سالانہ یوتھ کانگریس کے دوسرے دن کا آغاز پاک ماس کے ساتھ ہوا  ریورنڈ فادر آصف جان نے نوجوانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ زندگی میں بے شمار چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اصل ہیرو وہی کہلاتا ہے جوہمشہ ثابت قدم رہتا ہے ۔
ذیشان نول نے نوجوانوں سے خطاب کیا اور کچھ اچھی مثالیں شیئر کیں کہ ہم زندگی میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
بعد ازاں نوجوانوں کو کاریتاس اور سیکرڈہارٹ کیتھولک چرچ کرکٹ ٹیموں کے مابین فائنل کرکٹ میچ کے لیے مدعو کیا گیا جو کاریتاس ٹیم نے جیت لیا۔
ریورنڈ فادر انتھن الیاس نے ایک نوجوانوں کو روشن مستقبل کے بارے خوبصورت پریزنٹیشن  پیش کی۔

Add new comment

15 + 3 =