رابطہ منزل لاہور میں ریڈیو ویری تاس ایشیاء اْردو سروس کے زیرِ اہتمام لیڈر شپ سیریز کا افتتاح

 

 مورخہ 8فروری 2021 کورابطہ منزل لاہور میں ریڈیو ویری تاس ایشیاء اْردو سروس کے زیرِ اہتمام لیڈر شپ سیریز کا افتتاح کر دیا گیا۔ RVA اْردو سروس کے چئیرمین فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے اپنے دستِ مبارک سے لیڈر شپ سیریز کا افتتاح کیا۔ لیڈیر شپ ٹریننگ کی پہلی ٹاک سینٹ میریز ہائی سکول گلبرگ کے پرنسپل مسٹر ہارون گلِ کی ریکارڈ کی گئی۔ اس ویڈیو میں اْنہوں نے قیادت کے بنیادی نظریات کو خوبصورتی کے ساتھ بیان کیا۔  
پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس نے 2020ء کو نوجوانوں کا سال دیا تھا جس کا افتتاح بڑے پر وقار طریقے سے لاہور میں ہو ا تھا۔ پاکستان کی ہر ڈایوسس نے نوجوانوں کی اخلاقی، ایمانی اور سماجی تربیت کے لیے بہت شاندار پروگرام ترتیب دیے۔ لیکن وہ کرونا وائرس کی وباء کی نذر ہو گے۔ اس لئے پاکستان کے کیتھولک بشپس نے سال 2021کو بھی نوجوانوں کا سال قرار دیا ہے تاکہ نوجوانوں کے لیے مختلف پروگرام کروائے جا سکیں۔ اسی بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ریڈیو ویری تاس ایشیاء اْردو سروس کے ڈائریکٹر ریورنڈ فادر قیصر فیروز اور ان کی ٹیم نے لیڈر شپ سیریز کی ویڈیو ٹاکس پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

Add new comment

6 + 0 =