دو منیکن ہاؤس آف سٹڈیز کراچی میں دو منیکن فرائرز کے لیے سالانہ اعتکاف کا آغاز

 مورخہ 21 تا24 ستمبر 2020 کو دو منیکن ہاؤس آف سٹڈیز کراچی میں دو منیکن فرائرز نے ا نڈین دومنیکن فرائر ر یورنڈ فادر امرتیا راج (او۔پی) کی رہنمائی میں سالانہ اعتکاف کا آغاز کیا۔جس میں ریورنڈ فادر امرتیا راج نے بتایاکہ مسیح ہماری راہبانہ زندگی کا محور ہے۔ تاریخ میں ایسے واقعات ملتے ہیں جہاں خدا کے الہی فضل کا تجربہ کیا جا سکتا ہے۔ ہماری زندگی ہم سے تقاضا کرتے ہیں کہ ہم اپنی دعا ئیہ زندگی میں خدا سے ملے رہیں۔ اعتکاف کے آخری دن انھوں نے پاک روزری کی تاریخ، افادیت، اہمیت اور روحانیت کو بھی بیان کیا اور تلقین کی کہ ہر مسیحی ایماندار کی زندگی میں روزری ایک روحانی ہتھیار کی مانند ہونی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ روزری تین طرفہ مالا کی ایک خاص قسم ہے جس میں ہم یسوع مسیح کے نجات بخش بھیدوں کو مقدسہ مریم کی آنکھ سے دیکھتے ہیں یہ آسمانی وِرد ہے جسے انسان زمین پر ادا کرتا ہے۔

Add new comment

16 + 4 =