دومنیکن جماعت سے تعلق رکھنے والے پانچ کاہن صاحبان کی کہانت کی سلور جوبلی نہایت شاد مانی سے منائی گئی۔

 مورخہ 27ستمبر 2021کو  دومنیکن جماعت سے تعلق رکھنے والے پانچ کاہن صاحبان کی کہانت کی سلور جوبلی نہایت شاد مانی سے منائی گئی۔خوشی کے اس موقع پرشکر گزاری کیلئے یوخرستی عبادت عزت مآب بشپ اندریاس رحمت نے خدا کی نذر گزرانی۔دورانِ وعظ بشپ صاحب نے کاہنوں کو سلور جوبلی کی مبارک باد پیش کی اور کہا خدا کرے آپ اپنی کہانت میں اسی طرح مضبوط اور ثابت قدم رہیں۔تاکہ مومنین ایمان میں بڑھتے جائیں۔ان کاہنوں میں ریو رنڈ فادر پیٹرک پیٹراوپی،ریورنڈ فادر اختر نویداوپی،ریورنڈ فادرجمشید البرٹ اوپی، ریورنڈ فادریونس شہزاداوپی،ریورنڈ فادرپاسکل پولوس اوپی شامل ہیں۔آخر میں تمام کاہنوں کو یادگار شیلڈز پیش کی گئیں۔
 

Add new comment

10 + 0 =