Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
دوسروں کی خدمت کرنے کے بارے میں سوچیں۔بشپ اینریک فیگاریڈو
مورخہ 17فروری 2023کو 29ویں سالانہ ریٹریٹ کے موقع پر بشپ اینریک فیگاریڈو، بورڈ آف کاریتاس کمبوڈیا کے چیئرمین نے اراکین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ خدا اور غریبوں کی خوشی ہماری طاقت ہے اور وہ خوشی جو کاریتاس میں ہے وہ ہماری طاقت ہے۔
کاریتاس کمبوڈیا کے ممبران پر زور دیا کہ وہ دوسروں کی خدمت کرنے کے بارے میں سوچیں اور دوسروں کی خدمت کرنے کی طاقت کے لیے خدا کا شکر ادا کریں۔بشپ اینریک نے بتایا کہ ہمارے پاس اہلکاروں اور تکنیکی لحاظ سے بڑی ذمہ داریاں ہیں، لیکن ہمیں ان تکنیکی چیزوں سے آگے بڑھ کر مزید بہتری لانی ہوگی۔ اُنھوں نے دعوت دی کہ سب کو ایک ساتھ مضبوط ہونے کے لیے خُدا سے التجا کرنی چاہئے۔بشپ موصوف نے کاریتاس کمبوڈیا کے ممبران سے درخواست کی کہ غریبوں پر زیادہ توجہ دیں جن کے پاس کوئی ٹیکنالوجی نہیں ہے، نہ تعلیم ہے اور نہ ہی کوئی موقع ہے اور وہ کوویڈ کے دوران سماجی ناانصافی کا شکاربھی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ کاریتاس کمبوڈیا ملک کے 7صوبوں میں اپنی خدمات سر انجام د ے رہے ہیں۔
Add new comment