دخترانِ پولوس جماعت سے تعلق رکھنے والی دوسسٹرز صاحبات کی دائمی عہد بندی

دخترانِ پولوس جماعت سے تعلق رکھنے والی دوسسٹرز صاحبات کی دائمی عہد بندی

مورخہ27مئی2023کو دخترانِ پولوس  جماعت سے تعلق رکھنے والی دوسسٹرز صاحبات سسٹر نومی سلامت اور سسٹر رخسانہ سلامت نے اپنی دائمی عہد بندی کے وعدے لیے۔
اس دعائیہ پروگرام کا آغاز یوخرستی عبادت سے ہوا جس کی قیادت ریورنڈ فادر آصف سردار (وکر جنرل آف لاہور ڈایوسیس)نے فرمائی ۔
ریورنڈ فادر آصف سردارنے اپنے واعظ میں بیان کیا کے جب خدا کسی کو چن لیتا ہے تو وہ کوئی رتبہ اور عہدہ نہیں دیکھتا بلکہ وہ اپنی الہی رضا کے مطابق ہم میں سے مختلف مومنین کو اپنی خدمت کے لیے چنتا ہے، اور یہی بات آج ان سسٹرز کے لیے بھی صادر آتی ہے جنہوں نے خدا کی خدمت کے لیے اپنے اپنے خاندانوں کو چھوڑ دیا اور اپنی بلاہٹ کو محسوس کیا، پہچانا اور اپنی ساری فارمیشن میں ثابت قدم رہیں۔
آخرمیں ریورنڈ فادر آصف سردارنے سسٹرز، ان کے اہل خانہ کو اور تمام عزیزواقارب کو بالخصوص دخترانِ  پولوس سسٹرز کی ساری جماعت کو مبارکباد پیش کی۔ 

Add new comment

4 + 13 =