دارالسکون کی انچارج سسٹر روت لیوس اس دْنیائے فانی سے کوچ کر گئیں

سسٹر  روت لیوس  17فروری1969 سے کر ا چی میں دارالسکون کا فلا حی ادارہ چلا رہی تھیں۔ ادارہ ذہنی اور جسمانی طور پر معذور بچوں اور بڑوں کے لیے ایک گھر کی مانند ہے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی انہی مریضوں کے علاج اور خدمت کے لئے وقف کردی۔ان کی خدمات کسی خاص طبقہ، مذہب یا فرقے تک محدود نہیں تھی بلکہ بلاِتفریق انسانیت کی خدمت کرتی رہی۔انہوں نے اپنی خدمت سے یہ ثابت کر دیا کہ انسانیت کا رشتہ سب سے بڑا رشتہ ہے۔ ان کی بے غرض زندگی ہم سب کے لئے ایک روشن اور عمدہ مثال ہے۔ ذہنی اور جسمانی معذور خصوصی افراد کے لیے ان کی بے لوث خدمات کو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا۔وزیر اعلیٰ سندھ سیدمر اد علی شاہ نے تعز یت کا
 ا ظہار کر تے ہو ئے سسٹر روت کی خد مات کو خراجِ تحسین پیش کیااور کہا کہ اْن کی خد ما ت نا قا بلِ فر ا مو ش ہیں۔
سسٹر روت کے انتقال کی خبر سنتے ہی ر یو ر نڈفادر پاسکل روبرٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سسٹر روت اپنا زمینی سفر طے کرکے خداوند کی طرف واپس لوٹ گئی ہیں۔انھوں نے وفاداری کے ساتھ اِس خدمت کے مشن کو آگے بڑھایا جو سسٹر جرٹ ْروڈ نے شروع کیا تھا۔ ایف۔ایم۔سی۔کے سسٹرز کی خصوصی بچوں کے لیے سارے پاکستان میں خدمات کسی سے ڈھکی چھْپی نہیں ہیں۔ایف۔ ایم۔۔سی۔ کے سسٹرز یسوع مسیح کی محبت اور قبولیت کی خوبصورت گواہی ہیں،جو لوگوں کے ساتھ شفاء، انسانی عظمت اور زندگی کی خوشیاں بانٹتے ہیں۔ر یو ر نڈ فادر قیصر فیروز, ڈائریکٹر آف ریڈیوو یر ی تاس ا یشیا ء اْردو سروس   نے کہا سسٹر روت کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے ہمیشہ معاشرے کے رد کئے ہوئے بچوں کو خصوصاً ماں کا پیار دیا۔ دارالسکون میں ان کی کمزور اور لاوارث بچوں کی عظیم خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

Add new comment

3 + 6 =