Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
بیٹا چرچ شاہ پور کانجرہ میں سلسلہ وار بائبل سٹڈی کا اہتمام
گزشتہ دنوں بیٹا چرچ شاہ پور کانجرہ میں سلسلہ وار بائبل سٹڈی کا اہتمام کیا گیا۔جس کا موضوع پْرانے عہد نامے کاکردار جدعون قاضی تھا۔بائبل سٹڈ ی کے آغاز میں بائبل مقدس کو جلوس کی صورت میں نہایت تقدس کے ساتھ پاک الطار پر لایا گیا۔ریورنڈ فادر جوزف شہزاد پیرش پریسٹ نے اس بائبل سٹڈی کے مقرر ریورنڈ فادر یاسر راج کا تعارف پیش کرتے ہوئے انھیں اور تمام مومنین کو خوش آمدید کہا۔
ریورنڈ فادر یاسر راج نے بڑی خوبصورتی سے جدعون قاضی کے کردار کو بیان کیا اور بتایا کہ وہ اپنی زندگی کے تمام ایام میں ثابت قدم رہا۔اور ایمان میں مضبوطی کی بدولت آج اْس کا شمار ایمانداروں میں ہوتا ہے۔ہمیں بھی جدعون قاضی کی طرح ہر حال میں خدا کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط رکھنا ہے۔
اس کے بعد ریورنڈ فادر عدنان رشید نے شکرگزاری کے طور پرآخری دْعا کی۔جس کے بعد ریورنڈ فادر جوزف شہزاد پیرش پریسٹ نے تمام مبشرانِ انجیل،شرکاء اور بالخصوص مقرر ریورنڈ فادر یاسر راج کا شکریہ ادا کیا۔
Add new comment