Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
بشپ ہونا کوئی عہدہ نہیں ہے، بلکہ ایک مشن ہے۔ بشپ مارسیلینو
مورخہ 13مارچ 2023کو فلپا ئن کے بشپ مارسیلینو انٹونیوما رالٹ نے ریڈیو ویریتاس ایشیا کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ بشپ بننا صرف کوئی عہدہ نہیں ہے بلکہ ایک مشن ہے۔
وضاحت کی کہ انہیں بشپ اس لیے نہیں بنایا گیا کہ وہ ایک کامل کاہن تھے، بلکہ خدا کی مہربانیوں کی بدولت ہے۔اپنی اْسقعفی بلاہٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ جب مجھے بشپ بننا تھا تو میں نے دْعا کی، اور میں نے خدا سے پوچھا کہ کیا واقعی اس کی مرضی ہے کہ میں بشپ بنوں۔ کیونکہ میں اس تقرری کو قبول کرنے میں ہچکچا رہا تھا۔
بشپ انٹونیونے اس بات پر زور دیا کہ، جب ہم اپنے مشن کے نقطہ نظر سے اپنی ڈایوسیس میں موجود مسائل اور رکاوٹیں دیکھتے ہیں تو یہی رکاوٹیں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ ہمیں خدا کی کتنی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہاہمیں ان رکاوٹوں کا سامنا کرنے کیلئے مومنین کی بھی ضرورت ہے کیونکہ اگر ہم خود اس کی کوشش کریں گے تو نہ صرف ہمیں مشکلات در پیش ہوں گی، بلکہ ہم ناکام بھی ہوں گے۔
Add new comment