Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
برادر عمانوائیل فضل او۔پی کی شماسانہ تقرری
Tuesday, December 14, 2021
یکم دسمبر 2021 کو ابنِ مریم پیس سنٹر پاک عرب لاہور میں فضیلت مآب بشپ سبسٹین شاء (آرچ بشپ آف لاہور سنٹر) کے ہاتھوں برادر عمانوائیل فضل او۔پی کی شماسانہ تقرری ہوئی۔ اس موقع پر بشپ جی نے اپنے وعظ میں کہا روح سے معمور شحض کے اندر خود ہی خدمت کا جذبہ موجود ہوتا ہے، کیونکہ روح خود اس کی مدد کرتا ہے اور وہ خوش رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدس دومنیک کا مشن خوشی دینا تھا۔اور آپ بھی اس مشن کو وفاداری کے ساتھ جاری رکھنا۔اور دوسروں کے لیے اْمید اور خوشی کا شمع بننا۔
برادر عمانوائیل فضل او۔پی نے اپنے مسیحی بلاوئے کے لیے خدا کا شکریہ ادا کیا اور اس خدمت میں ثابت قدم رہنے کا وعدہ کیا۔
Add new comment