برادر عامر یوسف اور برادر سلیمان منظور کی شماسانہ تقرری

مورخہ 28مارچ 2023 کوآرچ ڈایوسس آف لاہور میں فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین شاء کے دستِ مبارک سے برادر عامر یوسف اور برادر سلیمان منظور کو شماس مقرر ہوئے۔ یوخرستی عبادت سینٹ میریز مائنر سیمنری لاہور میں گذرانی گئی جسکی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین شاء نے فرمائی۔ دورانِ وعظ بشپ صاحب نے شماس مقرر ہونے والے برادران سے مُخاطب ہوتے ہوئے اُنہیں تاکید کی کہ وہ خُداوند یسوع مسیح کے اقدس دل کو نمونہ رکھتے ہوئے رحمدل، دُکھ برداشت کرنے کے لئے تیار اور یسوع کی مانند حلیم بنیں۔پاک ماس کے بعد فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین شاء نے شماسانہ لباس کو برکت دی جبکہ ریورنڈ فادر طارق جارج نے برادر سلیمان منظور کو اور ریورنڈ فادر امتیاز نشان نے  برادر عامر یوسف کو بطور موڈریٹر شماسانہ لباس پہناتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔

Add new comment

7 + 13 =