Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
بابو ڈینیل بھٹی نے بطور مبشران انجیل، اپنی خدمات کی گولڈن جوبلی نہایت خوشی سے منائی۔
مورخہ 11جون2023کو بابو ڈینیل بھٹی نے بطور مبشران انجیل، اپنی خدمات کی گولڈن جوبلی نہایت خوشی سے منائی۔اس پْر مسرت موقع پر شکرگزرای کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی۔جس کی قیادت ریورنڈ فادر جوزف شہزاد جبکہ ریورنڈ فادر سمسن دلاور،ریورنڈ فادر بینجمن جوزف اور ریورنڈ فادر عدنان رشید نے معاونت فرمائی۔ ریورنڈ فادر عدنان رشید نے وعظ پیش کرتے ہوئے مبشران ِ انجیل کی خدمت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ مناد کلیسیا میں ایک پْل کی حیثیت رکھتا ہے جو کلیسیا میں مسیح کے مشن کو پورا کرتے ہیں۔انہوں نے بابو ڈینیل بھٹی کی وفاداراور ایماندار خدمت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابو جی جہاں پر بھی گئے وہاں کے مومنین کے لئے پختہ ایمان کا باعث بنے۔نیز اپنے کام اور کلام سے مسیح کا نقیب اور سچامبشر ہونے کا ثبوت دیا۔آخر میں انہوں نے بابو ڈینیل بھٹی اور اْن کے اہل ِ خانہ کوگولڈن جوبلی کی مبارک باد پیش کی۔پاک ماس کے بعد کیٹی کیسٹ کمیشن کی جانب سے بابو الیاس مہنگا نے بابو ڈینیل بھٹی کی پچاس سالہ خدمات کوسراہتے ہوئے یاد گار شیلڈ پیش کی جبکہ مومنین اور اْن کے اہلِ خانہ نے نوٹوں کے ہار اور تحائف پیش کرکے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔خوشی کے اس بابرکت موقع پر بابو ڈینیل بھٹی کی جانب سے کاہن صاحبان کو بھی ہار پہنائے گئے۔ آخر میں گولڈن جوبلی کا کیک کاٹاگیا۔
Add new comment