Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
الہٰی رحم کی عید خدا کے محبت بھرے دل کا خلاصہ ہے۔ریورنڈ فادر عدنان رشید
مورخہ 16اپریل 2023 کو الہٰی رحم کی عیدبیٹا چرچ شاہ پور کانجراں،سینٹ فرانسس ٹاؤن اور سسٹرز آف چیرٹی آف جیزز اینڈ میری کے چیپل میں بڑی عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔
پاک ماس کی قیادت ریورنڈ فادر عدنان رشید نے فرمائی۔دورانِ وعظ فادر موصوف نے بتایا کہ الہٰی رحم خدا کے محبت بھرے دل کا خلاصہ ہے۔اس دن کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ اس الہٰی رحم کے اتور کا آغاز پاپائے اعظم مقدس جان پال دوم نے سن 2000میں مقدسہ فوستینا کو مقدسہ قرار دیتے ہوئے کیا۔اور فرمایا کہ پاشکا کا دوسرا اتوار الہٰی رحم کا اتوار ہوگا۔مقدسہ فوستینا 25اگست1905کو پولینڈ کے کیتھولک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔وہ کنواری دوشیزہ تھیں اور انہوں نے یسوع مسیح کے بارے میں 386ظہور دیکھے۔وہ جب بھی ظہور دیکھتی تو یسوع مسیح کے دل سے سرخ اور سفید دو طرح کی شعاعیں نکل رہی ہیں اور دائیں ہاتھ سے یسوع برکت دے رہے ہوتے۔اس کا ذکر جب مقدسہ فوستینا نے اپنے روحانی اْستاد کاہن سے کیا تو انہوں نے اس کی تصویر بنانے کے لئے ایک آرٹسٹ کو بلایااوربالآخر 1934میں الہٰی رحم کی تصویر بن کر تیار ہوگئی۔پھر اسے کلیسیا اور گھروں میں رکھا گیا۔اس تصویر کے نیچے لکھا تھا Lord, I trust in youاور الہٰی رحم کے نوو ینے کی دْعا بھی لکھی ہوتی ہے۔اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے بتایا خدا کے الٰہی رحم کے بنا ہم گِرے رہتے ہیں۔خدا کرے ہم اس عظیم عید کے وسیلے خدا کی محبت میں بڑھتے جائیں اورکبھی بھی گِرے نہ رہیں نیز اپنی زندگیوں میں الٰہی رحم کا تجربہ کرنے والے بنیں۔
Add new comment