اقوام متحدہ، سوڈان میں انسانی ہمدردی کی کاروائیوں کو مربوط کرنے میں مدد کرے گا۔

اقوام متحدہ، سوڈان میں انسانی ہمدردی کی کارروائیوں کو مربوط کرنے میں مدد کرے گا۔اقوام متحدہ، سوڈان میں انسانی ہمدردی کی کاروائیوں کو مربوط کرنے میں مدد کرے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انسانی امداد کی کاروائیوں کو مربوط کرنے کے لیے ایک خصوصی نمائندہ سوڈان بھیج رہے ہیں، کیونکہ خرطوم میں فوج اور بھاری ہتھیاروں سے لیس نیم فوجی دستے لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں اور15اپریل سے شروع  ہونے والی لڑائی کا یہ تیسرا ہفتہ جاری ہے۔
اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس سفیر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ 
مارٹن گریفتھس نے اپنے  بیان میں کہا کہ سوڈان میں انسانی ہمدردی کی صورت حال نازک موڑ پر پہنچ رہی ہے اور میں یہ جاننے کے لیے خطے میں جا رہا ہوں کہ ہم ان لاکھوں لوگوں کو فوری ریلیف کیسے پہنچا سکتے ہیں جن کی زندگیاں راتوں رات تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں۔
سوڈان میں جاری لڑائی میں اب تک 500 سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں۔ ہزاروں افراد ملک کے اندر یا بیرون ملک محفوظ مقامات پر جانے پر مجبور ہیں۔جو پانی، خوراک، ایندھن اور دیگر اجناس تک رسائی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ زیادہ متاثرہ علاقوں سے نقل و حمل کے اخراجات کی وجہ سے نقل مکانی کرنے سے بھی قاصر ہیں۔
اس لڑائی نے نا صرف ہسپتالوں کو بلکہ پانی اور بجلی کی سپلائی بھی بند کر دی ہے۔
 

Add new comment

6 + 0 =