Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
اقدس قربانی ہمیں روحانی طاقت دیتی ہے۔ریورنڈفادر افضل گلفام
Tuesday, March 28, 2023
گزشتہ دنوں سینٹ جیمس پیرش میں ہفتہ وار پاک ماس کا سلسلہ جاری رہا اور پیرش کے تمام علاقوں سے یوتھ گرو پ نے شرکت کی۔ریورنڈ فادر افضل گلفام نے اقدس قربانی خدا کی نذر گزارنی نیز میجر سیمنری سے پاسٹرل ورک پر موجود برادر صاحبان نے بھی شرکت کی۔ ریورنڈفادر افضل نے اپنے پیغام میں بتایا کہ پاک ماس کی اقدس قربانی ہمیں روحانی طاقت دیتی اور ہماری ہر قسم کی پریشانی دور کرتی ہے۔اس لئے اپنی جوانی میں خدا کیلئے وقت نکالیں، خدا کے گھر آئیں اور راست باز ٹھہر کر برکتیں حاصل کرتے ہوئے لوٹیں۔ پاک ماس کے اختتام پر پورے پیرش سے آئے نوجوانوں نے فادر افضل کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوائی۔
Add new comment