اسمبلی گفتگو کرنےاور سننے کےساتھ سوچ بچار کا وقت ہے . کارڈینل اوسوالڈ گریشیا

کارڈینل اوسوالڈ گریشیا نے 23 فروری کو بان فو وان، بنکاک، تھائی لینڈ میں  براعظم ایشیا کی کلییا ئی اسمبلی کے تین روزہ اجلاس کے موقع پر اقدس قربانی کی صدارت کی۔

کارڈینل نے اپنے واعظ میں کہا کہ براعظم ایشیا کی کلیسیائی اسمبلی کی زندگی کے ایک اہم وقت پر ہو رہی ہےجب ہم روزوں کی ایام جو تبدیلی، دُعا، ریاضت، روزہ کے لیے وقف کرتے ہیں۔ یہ وہ وقت ہے جب ہم برائی کو مسترد کرنے اور خدا کو منتخب کرنے، صلیب کی پیروی کرنے، یسوع کے دکھوں اور یسوع کی تبدبلی ِصورت کو پہچاننے کی دعوت پر دھیان و گیان کرتے ہیں۔
روزوں کے لیے پوپ فرانسس کے پیغام سے اخذ کرتے ہوئے، کارڈینل نے کہا کہ تبدیلی ایک سینڈ کی طرح ہے جس میں ہم یسوع کے ساتھ چل کرکوہِ طور کے اوپر جا رہے ہیں، یسوع اور روح کو سن رہے ہیں، خدا کی نئی صورت دریافت کرنے کے لیے، چرچ اور تمام لوگ نجات دہندہ، یسوع مسیح کو دریافت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی گفتگو کرنےاور سننے  کےساتھ سوچ بچار کا وقت ہے۔ لیکن روح القدس اس عمل کا اصل رابطہ کارہے، انہوں نے کہا۔ روح، ، چرچ میں ہر ایک کو متاثر کرتا ہے اور ہمیں پتہ چلتا ہے کہ دنیا بھر میں متاثر کن عمل میں ابھرنے والے زیادہ تر مسائل عام ہیں۔ لیکن ان میں بھی، ایک ایشیائی نقطہ نظر ہے، ایک مخصوص 'ایشیائی پن' جسے روح دریافت کرنے اور سامنے لانے کے قابل بناتی ہے۔ اس عمل کے ذریعے، ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہم ایشیا میں یسوع کے شاگرد کیسے ہو سکتے ہیں، ہم مسیح کے ایشیائی چہرے کو کیسے ظاہر کر سکتے ہیں۔

Add new comment

5 + 5 =