اسلام آبا د / راولپنڈی ڈایوسیس کی 75سالہ جوبلی کے موقع پر اْردن کے مقدس مقامات کی زیارت

  اسلام آبا د / راولپنڈی ڈایوسیس کی 75سالہ جوبلی کے موقع پر فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد کی قیادت میں اْردن کے مقدس مقامات کی زیارت کیلئے ڈایوسیس کی سطح پر سات روزہ زیارتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔اس دورے کا مقصد مومنین میں مقدس مقامات کی روحانیت اور اہمیت کو اْجاگر کرنا تھا۔اور ان میں اس بیداری کو پیدا کرنا تھا تاکہ بائبل مقدس میں موجود اْن سچائیوں کے بارے میں جان سکیں  نیز ان مقامات کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں جہاں پر انبیاء اور خداوند یسوع مسیح نے منصوبہ نجات کو پایا تکمیل تک پہنچایا۔اس زیارت میں 46مومنین نے شرکت کی۔یاد رہے کہ کیتھولک بائبل کمیشن پاکستان کے ایگز یٹو سیکریٹری ریورنڈ فادر عمانیوائیل عاصی نے اس زیارتی ٹور کو آرگنائز کرنے میں راہنمائی کی۔ 

Add new comment

1 + 4 =