اسلام آباد/راولپنڈی ڈایوسیس کے آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے اپنے دستِ مبارک سے سینٹ پیٹر دی اپوسل کیتھولک پیرش، اٹک کو خصوصی برکت دی۔

 اسلام آباد/راولپنڈی ڈایوسیس کے آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے اپنے دستِ مبارک سے سینٹ پیٹر دی اپوسل کیتھولک پیرش، اٹک کو خصوصی برکت دی۔ پروگرام کے آغاز میں مہمانانِ گرامی کا پْر تپاک استقبال کیا گیا اور بچوں نے ٹیبلو کے ذیعے خوبصورت انداز میں پھول پیش کیے۔ روحانی عقیدت اور خوشی کے اِس موقع پر یوخرستی عبادت خدا کی نظر گزرانی گئی جس کی قیادت خود آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے فرمائی جبکہ اُن کی معاونت پیرش پیرسٹ ریورنڈ فادر لوئیس آکاش، وکر جنرل، اسلام آباد /راولپنڈی ریورنڈ فادر آصف جان اور پیرش پریسٹ سینٹ پیٹر کنیشئس پیرش، ایبٹ آباد نے فرمائی۔ اپنے پیغا م میں  بشپ جی نے کہا کہ اٹک کی کلیسیاء بہت مخلص اور ایمان میں مضبوط ہے۔  عبادت کے دوران بشپ جی نے 225  مومنین کو استحکام کا ساکرامنٹ بھی دیا۔ 
 

Add new comment

4 + 16 =