آور لیڈی آف فاطمہ میں موم بتی کے جلوس میں 200 ہزار عقیدت مندوں کی شرکت

گزشتہ دنوں آور لیڈی آف فاطمہ کی عیدکے موقع پر 23 ممالک سے تقریباً 200,000 افراد نے ہاتھوں میں موم بتیاں لئے جلوس میں شرکت کی۔آرچ بشپ ایڈگر پینا پارانے سالانہ زیارت کی صدارت کی۔انہوں نے مومنین سے کہا،آئیں اس رات ہم مبارک کنواری مریم سے اپنے دلوں میں سکون اور نئی روشنی حاصل کر نے کے لئے التجا کریں۔اُنہوں نے مزید زور دیا کہ وہ مقدسہ مریم کی،مادرانہ نرم آواز کو سنیں جو آج بھی ہمارے لئے یسوع سے سفارش کرتی ہے۔
 یاد رہے کہ اس زیارت کا اہتمام کروناوائرس کے باعث دو سال سے زیادہ عرصے کے بعد کیا گیا۔جس میں دنیا بھر سے عقیدت مندوں نے وبائی پابندیوں کے بغیر مقدسہ مریم کی زیارت کی۔ 

Add new comment

15 + 0 =