Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
آنے والی نسلوں کے لیے پانی بچایا جائے، آرچ بشپ جوزف ارشد
Thursday, March 23, 2023
مورخہ 22مارچ 2023 کو پانی کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آبادراولپنڈی ڈایوسیس کے آرچ بشپ، فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا کہ پانی پائیدار ترقی کا مرکز ہے اور سماجی و اقتصادی ترقی، توانائی، خوراک کی پیداوار، صحت مند ماحولیاتی نظام اور خود انسانی بقا کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی اور صفائی سے متعلق انسانی حقوق کو ابھی بھی پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں 70 ملین افراد اچھے بیت الخلا اور 40 فیصد آبادی صابن اور پانی سے ہاتھ دھونے کی سہولت سے محروم ہے۔انہوں نے بیماریوں سے بچنے کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنے، پانی کی بچت اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے پر زور دیا۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ آئیے آنے والی نسلوں کے لیے پانی بچائیں۔
Add new comment