Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
آرچ ڈایوسیس کراچی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کا آغاز
یہ خبر نہایت شادمانی سے بیان کی جاتی ہے کہ 28مئی 2023سے آرچ ڈایوسیس کراچی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس کی قیادت میں آرچ ڈایوسیس کراچی کی ڈائمنڈ جوبلی کی سال بھر کی تقریبات زوروں پر ہیں۔
فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس نے اپنے خصوصی پیغام میں یہ نوید سناتے ہوئے کہا کہ
جوبلی سال کا موضوع”دھیان وگیان کرنا،خوشی منانا اورتجدید کرنا“ہے۔ جوحزقی ایل کی کتاب، باب 36، آیت 26، پر مبنی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اور تمہارے باطن میں نئی روح ڈال دوں گا۔اور تمہارے بدن سے پتھر کا دل نکال لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اس جوبلی جشن کو جاری رکھنے کے لیے پورے سال کے لیے مختلف پروگراموں کا ایک سلسلہ پہلے ہی ترتیب دیا گیا ہے۔نیز انہوں نے تمام مومنین کوسال کے دوران جوبلی کے لیے مختلف پروگراموں میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی ہے
Add new comment