آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر شدید مذمت

فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد بشپ آف اسلام آباد / راولپنڈی ڈایوسیس نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے اِس افسوس ناک واقعہ کی شدید مذمت کی جس کی وجہ سے دُنیا بھر کے تمام مسلم بہن بھائیوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اظہارِ آزادی کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ آپ کسی مذہب کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کریں۔ اِس قسم کے واقعات سے نفرتیں جنم لیتی ہیں اور بین المذاہب ہم آہنگی اور دُنیا میں اَمن اور بھائی چارے کے سفر کو نقصان پہنچتا ہے۔ اُنہوں نے پوپ فرانسس کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اظہارِ آزادی دیگر سے نفرت کرنے اور قابلِ مذمت کاموں کی اجازت دینے کے لئے ہرگز استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ مقدس کتابوں پر یقین رکھنے والوں کوہر کسی دوسرے مذہب کی مقدس کتاب کا احترام کرنا چاہیے۔  
آرچ بشپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم سب کومل جل کر ایسے افسوس ناک واقعات کی مذمت کرنی چاہیے اورکہا کہ اِن واقعات کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر موثر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی شخص اپنی آزاد مرضی سے کسی بھی مذہب کے مقدس مقامات اور کتابوں کی بے حرمتی نہ کر سکے اور نہ ہی مستقبل میں ایسے افسوس ناک واقعات دوبارہ رونما ہو سکیں۔ 

Add new comment

11 + 1 =