آخری کاؤنٹ ڈاؤن پریس نوٹ 1 - فروری 23، 2023

مورخہ 24 فروری تا 26 فروری 2023 تک،بان فو وان (دی سوور ہاؤس)، بنکاک آرچ ڈایوسیس کا شاندار پاسبانی تربیتی سینٹر، براعظمی ایشیائی سِنڈی اسمبلی کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس اسمبلی میں شرکت کرنے والے وفود 17 کانفرنسوں کے نمائندے اور بشپ صاحبان کے دو سِنڈ، جو 29 ممالک کی نمائندگی کرتے اور فیڈریشن آف ایشین بشپس کانفرنسز (FABC) تشکیل دیتے ہیں۔نیز اس سِنڈی سفر میں 6 کارڈینلز، 5 آرچ بشپس، 18 بشپ صاحبان، 28 کاہن صاحبان، 4 سسٹرز اور 19 عام لوگ شامل ہیں۔
ایشیا، سب سے بڑا اور سب سے زیادہ آبادی والا براعظم ہے جس میں، متنوع ثقافتوں، زبانوں، نسلوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں۔ اگرچہ ایشیا کے بیشتر حصوں میں مسیحی ایک بہت ہی چھوٹی اقلیت ہیں، لیکن انفرادی ثقافتوں کی تحریک اور بھرپوری کلیسیا کی زندگی میں خوشی لاتی ہے۔ اگرچہ عقائد، اقدار اور روایات کے نظام جگہ جگہ مختلف ہوتے ہیں، لیکن انسانی برادری کا باہمی ربط ایشیائی لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے۔ ایشیائی تعلق ہونے کی قدر - خدا کے ساتھ، اپنے آپ کے ساتھ، پڑوسی اور کائنات کے ساتھ، انسانی خاندان کا اتحاد اور ایشیا کے لوگوں کا اتحاد لاتی ہے۔
چیلینجزکے باوجود، سِنڈی سفر کوچرچ کے لیے فضل اور شفا کا لمحہ سمجھا جاتا ہے۔’’چرچ بحیثیت خیمہ“ کی شبیہہ اسے ایک ایسی پناہ گاہ کے طور پر پیش کرتی ہے جسے شمولیت کے جذبے کے ساتھ سب کے لیے وسیع کیا جا سکتا ہے۔ یہ اس بات کا بھی اظہار کرتا ہے کہ جہاں بھی خدا کا روح پھونکا جاتا ہے خدا اپنا خیمہ لگا سکتا ہے، بشمول تشدد، بدامنی، اور مصائب کے مقامات۔
 سب سے اہم بات، خیمے میں، سب کے لیے جگہ ہے؛ کوئی بھی خارج نہیں ہے، کیونکہ یہ سب کا گھر ہے۔ اس عمل میں، جو لوگ ماضی میں خود کو اس گھر سے بے دخل محسوس کرتے تھے، اب انہیں احساس ہے کہ اس خیمے میں ان کا گھر ہے۔
- ایک مقدس اور محفوظ جگہ
خیمے کی شبیہہ ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ یسوع نے اپنے خیمہ کو اوتار کے ذریعے ہمارے درمیان کھڑا کیا تھا، اور اسی لیے خیمہ بھی خدا اور ایک دوسرے سے ملنے کی جگہ ہے۔ خیمہ، جسے اب عام گھر کے طور پر دیکھا جاتا ہے،  مشترکہ بپتسمہ میں تعلق اور اشتراک کے احساس کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔ سِنڈی عمل نے کمیونٹیز میں شراکت کے طور پر اکٹھے چلنے کی اہمیت کے بارے میں مزید بیداری لایا ہے، جس سے چرچ کی نامیاتی نشوونما ہوئی ہے۔ایک مسودہ فریم ورک، ایک کھلا ہوا ورکنگ پیپر، تیار کیا گیا ہے تاکہ وفود کو دْعا کے ذریعے ایک ساتھ سفر کرنے، غور و فکر کرنے، بحث کرنے اور سوچنے میں میں مدد ملے۔ اگلے تین دنوں میں وفود ایک ساتھ خوشی سے چلنے کے تجربے، زخموں کا تجربہ، اور نئے راستوں کو گلے لگانے کی دعوت کا اشتراک کریں گے۔ وہ ان تناؤ جن میں زندہ ہم آہنگی، فیصلہ سازی، کاہنانہ بلاہٹ، نوجوان، غریب، مذہبی تنازعات اور علما پرستی شامل ہیں پر بھی توجہ مرکوز کریں گے جو ایشیا کو متاثر کرتے ہیں۔
افتتاحی پاک ماس، روح القدس کا اجتماع، آرچ بشپ تارچی زی او، آرچ بشپ ٹوکیو، جاپان اور FABC کے سیکرٹری جنرل کریں گے۔ اس کے بعد ایک تعارفی تقریب  ہوگی جس میں وفود کو غور و فکر اور تفہیم کے موضوعات سے متعارف کرایا جائے گا۔ حتمی دستاویز کا مسودہ بھی شرکاء کو اپنے خیالات کے اظہار کے لیے دیاجائے گا۔اْمید ہے کہ ایشیا کے وسیع اور متنوع براعظم کے لوگوں کے ساتھ ساتھ سفر کریں۔

Add new comment

1 + 0 =