کاہنوں کے لئے تین روز ہ مشنری ٹریننگ اور اینیمیشن کا انعقاد رینیول سینٹر، لاہور، پاکستان

RVA News-3 DAYS MISSIONARY TRAINING - 8 October 2019

کاہنوں کے لئے  تین روز ہ مشنری ٹریننگ اور اینیمیشن کا انعقاد
رینیول سینٹر، لاہور، پاکستان
22 اکتوبر 2017 میں بشارتی اتوار کے موقع پر پوپ فرانسسِ نے پوپ بینا ڈکٹ 15ویں کے خط Maximum Illud دنیا بھر میں ایمان کے فروغ کا صد صالہ یومِ تاسیس اکتوبر 2019  میں منانے کے ارادے کا اظہار کیا۔ پوپ فرانسسِ کی جانب سے کیے گئے اس اعلان کے مطابق دنیا بھر میں تما م کیتھولک کلیسیاء اکتوبر 2019کے مہینے کو غیر معمولی مشنر ی مہینے کے طور پر منا رہی ہے اور اسی مشنری مہینے کے موضوع کو مزید واضح کرنے کے لئے  9,8اور 10 اکتوبر 2019 کو رینیول سینٹر، لاہور میں کاہنوں کے لئے  تین روز ہ مشنری ٹریننگ اور اینیمیشن  (Animation)کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت پاپائی مشن سوسائٹیز پاکستان کہ چئیرمین فضیلت مآب بشپ سیمسن شکر دین نے کی۔ ان کے ہمراہ اس تین روزہ سیمینار میں فضیلت مآب  بشپ بینی ٹریوس(بشپ آف ملتان ڈایوسیس)، فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسسِ شاء(آرچ بشپ آف لاہور ڈایوسیس) اور فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد (President پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس اور بشپ آف راولپنڈی / اسلام آباد ڈایو سیس) نے بھرپور انداز میں شرکت کرکے شرکاء کو اس وسیع موضوع پر اپنے قیمتی خیالات سے نوازا۔ اس سیمینار میں پاکستان میں موجود تمام ڈایوسیس سے تعلق رکھنے والے کاہنوں نے شرکت کی۔ ان میں تمام ڈایوسیس میں موجود پاپائی مشن سوسائٹیز پاکستان کے ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔ اس سیمینا ر کے دوران مشنری مہینے کے حوالے سے تیار کیا گیا خصوصی گیت لاونچ کیا گیا، جس کو ریورنڈ فادر سہیل پیٹرک (راولپنڈی/ اسلام آباد ڈایوسیس) نے لکھا اور اس کی دھن بھی بنائی۔ اس گیت کو تما شرکاء نے خوب سراہا۔ پرگرام کے اختتام پر فضیلت مآب بشپ سیمسن شکر دین،فضیلت مآب  بشپ بینی ٹریوس، فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسسِ شاء اور فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشدنے یوخرستی عبادت کی قیادت فرمائی۔ ریورنڈ فادر آصف جان (نیشنل ڈائریکٹر پاپائی مشن سوسائٹیز پاکستان) نے اس موقع پر تمام انتظامی ذمہ داریوں کو بہت احسن طریقے سے انجام دیا۔  فضیلت مآب بشپ سیمسن شکر دین  نے سب کو اس بات کے ساتھ الوداع کہا کہ مشنری کاموں کو اپنی زندگی بھر جاری و ساری رکھیں گے۔ 

Add new comment

3 + 15 =

Please wait while the page is loading