پندرہ مختلف ممالک کے نوجوان پاپائے اعظم کے ساتھ شخصی طور پر ملاقات کے لیے روم میں جمع ہوئے۔

ڈیکیسٹری آف کمیونیکیشن کے زیر اہتمام”فیتھ کمیونیکیشن ان دی ڈیجیٹل ورلڈ“پروگرام کے تحت، 15 مختلف ممالک کے نوجوان آن لائن تربیتی کورس کے بعد پاپائے اعظم کے ساتھ شخصی طور پر ملاقات کے لیے روم میں جمع ہوئے۔میڈیا پر آن لائن رْجحان کی صورتِ حال کو تبدیل کرنے کے مقصد کے ساتھ، وہ اپنے تجربے اور تخلیقی مہارت کوکلیسیا کی خدمت  کے لئے استعمال کر رہے ہیں تاکہ مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر مختلف پروجیکٹس جیسا کہ پوڈ کاسٹ، مواصلاتی حکمت عملی، فلمیں وغیرہ  پر کام کیا جا سکے۔

ان نوجوانوں کو پوپ فرانسس سے شخصی طور پر ملنے کا موقع ملا اور پوپ فرانسس نے انہیں برکت دی اور اْن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے  اپنا سفر جاری رکھنے کی نصیحت کی۔ نیز یہ نوجوان ویٹیکن میں ہونے والی دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سنڈکی افتتاحی تقریب میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔یقینی طور پر یہ غیر معمولی وقت تمام نوجوانوں کی مدد کرے گا جب وہ اپنے ملک واپس آئیں گے۔ تو وہ اْ س خوشی اور تجربے کو دوسرے نوجوانوں کے ساتھ بانٹیں گے جس سے اْنھیں آگے بڑھنے کیلئے تحریک ملے گی۔

یاد رہے ہمارے لئے یہ بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے آرچ ڈایوسیس آف کراچی سے جیسمین جوزف اس پروگرام میں شریک ہوئیں۔جنہیں قومی کمیشن برائے سماجی ابلاغیات اور رابطہ منزل لاہور کی طرف سے بھیجا گیا ہے۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail