پاکستان کے نئے پاپائی سفیرآرچ بشپ جرمانو پینیموتے کی پاکستان تشریف آوری

یہ خبر نہایت خوشی کے ساتھ بیان کی جاتی ہے کہ مورخہ18ستمبر2023کو پاکستان کے نئے پاپائی سفیرآرچ بشپ جرمانو پینیموتے پاکستان پہنچ گئے۔ائیر پورٹ پر فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد، فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء،عز ت مآب بشپ اندیاس رحمت،اور سسٹرز صاحبات نے مالا اور پھولوں کے گلدستے پیش کرکے نئے پاپائی سفیر کوپاکستان میں خوش آمدید کہا۔

پاپائی سفیرآرچ بشپ جرمانو پینیموتے 24 اکتوبر 1969 کوجنوبی افریقی میں پیدا ہوئے۔ 6 دسمبر 1998 کو کاہنانہ خدمت کیلئے مخصوص ہوئے۔آپ شہری قانون اور کلیسیائی قوانین میں گریجویٹ ہیں۔آپ یکم جولائی 2003 کو ہولی سی ڈپلومیٹک سروس میں داخل ہوئے، اور بینن، یوراگوئے، سلوواکیہ، تھائی لینڈ، ہنگری، پیرو اور رومانیہ میں سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔آپ کو فرانسیسی، انگریزی، اطالوی، پرتگالی اور ہسپانوی زبانوں پر عبور حاصل ہے۔

یاد رہے پو پ فرانسس کی جانب سے نئے پاپائی سفیرآرچ بشپ جرمانو پینیموتیکی پاکستان میں تقرری کا اعلان 16 جون2023 کو کیا گیاتھا۔

Daily Program

Livesteam thumbnail