مجوسیوں کی عیدلاہور کینٹ

مجوسیوں کی عید
لاہور کینٹ
5 جنوری بروز اتوار کو سینٹ جوزف کیتھولک چرچ لاہور کینٹ میں مجوسیوں کی عید بڑی دھوم دھام اور  مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر کینٹ پیرش کے مختلف علاقوں سے مومنین مجوسیوں کی عید کا حقیقی منظر پیش کرنے کی غرض سے اونٹوں پر مجوسیوں کی بانند پر تپاک انداز میں پیرش گراونڈ میں داخل ہوئے اوراس موقع پر بنائی گئی خصوصی زندہ چرنی کے سامنے بچہ یسوع کو اپنے قیمتی اور خوبصورت  تحائف پیش کیے۔ ان مجوسیوں کے ہمراہ تمام علاقوں سے مومنین کی بڑی تعداد نے جلوس کی صورت میں شرکت کرکے اس عید کو چار چاند لگا دیے اس سارے منظر کو دیکھ کر تمام مومنین بہت خوش ہوئے۔
اس اہم عید کی عبادت کی قیادت پیرش پریسٹ سینٹ جوزف کیتھولک چرچ، لاہور کینٹ ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے فرمائی جبکہ کے ریورنڈ فادر عظم صدیق نے معاونت فرمائی۔ اپنے واعظ میں ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے اس بات پر زور دیا کے یسوع المسیح تمام قوموں پر ظاہر ہوتا ہے اور وہ تمام قوموں کہ لئے نور بن کر آتا ہے اور مجوسیوں کا سجدہ اور یہ تحائف قبولیت کا خوبصورت نشان ہیں کہ دوسری قوموں کہ بادشاہوں نے یسوع مسیح کو قیول کیا اور اس پر ایمان لائے یقینا ان کا یہ سجدہ یسوع مسیح نورِ دوعالم کی قبولیت کی علامت ہے اور یہ خداوند یسوع مسیح کی الوہیت کا ظہور ہے۔ ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے نوجوانوں کو دعوت دی کہ وہ یسوع مسیح کا ستارہ بنیں وہ ستارہ جو دوسروں کی راہنمائی کرتا ہے اور ان کو یسوع کے پاس لے کر آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  بہت سے لوگ مالی مجبوری، سستی، کام یا نوکری کہ بہانوں کی وجہ سے خدا سے دور ہیں۔ ان کے پاس عبادت کے لئے وقت نہیں ہے لیکن اگر ہم مجوسیوں جیسی لگن اور جستجو کو اپنا لیں تو خداوند خدا سے ملنے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو گی۔ 
اس عید کے موقع پر پیرش کی جانب سے بچوں کے لئے جھولوں کا بھی اہتمام کیا گیا  جس سے بچوں اور نوجوانوں نے بہت انجوائے کیا۔عبادت کے بعد کرسمس لاٹری کی قرعہ اندازی کی گئی جس سے پیرش کے بہت سارے مومنین نے بیش قیمت تحائف تقسیم کیے گئے۔
ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے مجوسیوں کی عید کے موقع پر اپنے واعظ میں کہا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(انٹرویو)
رپورٹ:
فادر قیصر فیروز او۔ایف۔ایم۔ کیپ
ڈائریکٹر، ریڈیو ویری تاس ایشیاء اردو سروس، لاہور، پاکستان

 

Add new comment

8 + 2 =

Please wait while the page is loading