سینٹ میریز فرائری گلبرگ لاہور میں مقدس فرانسس آف اسیسی کی عید بڑی دْھوم دھام سے منائی گئی.

سینٹ میریز فرائری گلبرگ لاہور میں مقدس فرانسس آف اسیسی کی عید بڑی دْھوم دھام سے منائی گئی.

مورخہ4اکتوبر 2023 کو مریم صدیقہ کیپوچن کسٹڈی کے زیرِ اہتمام سینٹ میریز فرائری گلبرگ  لاہور میں مقدس فرانسس آف اسیسی کی عید بڑی دھوم دھام سے منائی گئی۔فضیلت مآب آرچ بشپ سبسٹئین فرانسس شاء نے یوخرستی عبادت میں قیادت فرمائی۔ جبکہ ریورنڈ فادر فرانسس صابر اور ریورنڈ  فادر اشفاق انتھنی نے باہم ملکر یوخرستی عبادت ادا کی۔ ریورنڈ فادر پیٹرک پیٹر او۔ پی نے مقدس فرانسس آف اسیسی کی حالاتِ زندگی اور روحانیت کو بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ مقدس فرانسس آف اسیسی امن اور اْمید کے پیامبر تھے۔

پروگرام کے دوسرے حصے میں فضیلت مآب آرچ بشپ سبسٹئین فرانس شاء نے تمام شرکا کو مقدس فرانسس ا ٓف اسیسی کی عید کی دلی مبارکباد پیش کی،انہوں نے مقدس فرانسس آف اسیسی  کے بارے میں کہا کہ آپ امن کے پیکر تھے۔ آج سے 800سال قبل آپ نے امن کے کارواں کاآغاز کیا جو آج بھی اْس کے پیروکاروں کے ذریعے رواں دواں ہے۔بشپ جی نے مزید کہا کہ آئیے مقدس فرانسس کی عید کے موقع پرحقیقی اور دلی امن کے لیے اپنے دشمنوں اور ستانے والوں کو معاف کرتے ہوئے مقدس فرانسس آف اسیسی کی طرح امن کے سفیر بنیں۔انہوں نے کیپوچن سٹوڈنٹس اور سینٹ فرانسس گرلز ہائی سکول کوٹ لکھپت کی طالبات کی خوبصورت پرفارمنس کوبھی سراہا۔

ریورنڈ فادر فرانسس صابر کیپوچن جماعت کے کسٹس نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مقدس فرانسس آف اسیسی کی عید کے موقع پر کہا کہ مقدس فرانسس آف اسیسی کی زندگی آج کی تاریکیوں کو بھی مات دے رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح مقدس فرانسس آف اسیسی نے اپنی زندگی میں معاشرتی برائیوں کا سامنا کیا آج وہ ہمیں بھی دعوت دیتے ہیں کہ ہم بھی دْنیاوی برائیوں کو ترک کریں اور امن کو فروغ دیں۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail