اگر آپ نے اپنادل یسوع کے ساتھ جوڑ لیا تو آپ مقدس اور اچھے کاہن بنیں گے۔ فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس

اگر آپ نے اپنادل یسوع کے ساتھ جوڑ لیا تو آپ مقدس اور اچھے کاہن بنیں گے۔ فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس

گزشتہ دنوں سینٹ پیٹرک کیتھڈرل کراچی میں مقدس جیروم کی عید کے موقع پر،فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ٹراوس نے اپنے دستِ مبارک سے تین ڈیکن صاحبان، ڈیکن عقیل اختر، ڈیکن وقاص برائن اور ڈیکن سُنیل سرفراز کو کاہنانہ خدمت کے لیے مخصوص کیا۔

پاک ماس کی اقدس قربانی کا آغاز جلوس کی شکل میں ہوا جس میں آرچ ڈایوسیس کے تمام کاہن صاحبان، سسٹر صاحبات اور کلیسیاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ریورنڈ فادر آرتھر چارلس نے گواہی دی کہ یہ تینوں ڈیکن اس لائق پائے گئے ہیں کہ کاہن مخصو ص ہوں۔جس کے بعد فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ٹراوس نے تینوں شماس کو کاہن ہونے کے لئے چُنا۔

فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ٹراوس نے اپنے وعظ میں کہا کہ ڈایوسیس کی 75 سالہ جوبلی پر تین شماس کا کاہنانہ ساکرامنٹ حاصل کرنا یقیناخوشی کی بات ہے۔ بشپ جی تینوں کاہنوں کو نصیحت کرتے ہوئے تین باتوں پر زور دیا انہوں نے کہا
۱۔ اپنے آ پ کو چھوٹابنانا کیونکہ کہانت کوئی عہد ہ نہیں بلکہ خدمت ہے اور خدمت حلیمی سے شروع ہوتی ہے۔
۲۔ دنیاوی چیزوں سے لاتعلقی رکھیں اور اپنا دھیان صلیب پر لگائیں اور اپنا تعلق یسوع کے ساتھ وابستہ رکھیں، و ہی آپ کو طاقت دے گا تاکہ آپ مقدس کاہن بنیں۔
۳۔ یسوع ہمیں پیار اور محبت کا درس دیتا ہے جو ہمیں دوسروں کے ساتھ شئیر کرناہے۔

اس کے بعد تینوں امیدواروں کی کاہنانہ تقرری کی رسم ادا کی گئی اور اس موقعہ پر مقدسین کی خاص شفارشات حاصل کی گئی۔

 آخر میں فادر عقیل اختر نے پنے کاہن بھائیوں کی نمائندگی کی اوراظہارِ تشکر کرتے ہوئے فضیلت مآب کارڈینل جوزف کوٹس،فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ٹراوس،عزت مآب بشپ ایورسٹ پنٹو، تمام کاہنانہ برادری،والدین، حاضرین،تمام منتظمین اعلیٰ اور اْن تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اْن کی کاہنانہ تربیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔  

 

Daily Program

Livesteam thumbnail